پی ٹی آئی میں دراڑیں پڑیں تو ن لیگ نے کندھا دے کرحکومت کو بچالیا:حسن مرتضیٰ

Apr 09, 2021

لاہور(نامہ نگار)پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ نیازی ٹولے میں انتشار بتا رہا ہے کہ ان کا چل چلاؤ ہے، لیکن ہم نے یہ بھی دیکھا کہ پی ٹی آئی میں دراڑیں پڑیں تو ن لیگ نے کندھا دے کر حکومت کو بچا لیا ۔ سید حسن مرتضی کا کہنا تھا کہ ملک کی تباہی کرنے والی حکومت کے سہولت کاروں کو اب قوم پہچان چکی۔ انہوں نے پی ڈی ایم کے تحریری اعلامیے اور لائن آف ایکشن سے انحراف کر کے نیازی حکومت کو کندھا دیا ۔پی ڈی ایم کے تحریری اعلامیے اور لائن آف ایکشن سے انحراف کرکے حکومت کی سہولت کاری کی گئی۔

مزیدخبریں