شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی سینئر نائب صدر چوہدری خالق عزیز مت ورک ، ضلعی نائب صدر چوہدری منیر قمر واہگہ اور سٹی صدر و ٹکٹ ہولڈر صوبائی اسمبلی سید ندیم عباس کاظمی نے کہا ہے کہ پوری قوم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی جمہوری جدوجہد کو آج شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کررہی ہے بھٹوشہید آمریت کی نفی اور جمہوری اقدار کے فروغ کے داعی تھے ، ملک بھٹوشہیدکے اصولوں پر چلا کر ہی ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے، صحافیوں سے مشترکہ گفتگو کرتے ہوئے ان رہنمائوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی بھٹو کے جمہوری اصولوں اور عوام کی خدمت کے جذبے پر کار فرما ہے اُن کے مشن کو آگے بڑھانا اور خدمت خلق کیلئے ان کی جدوجہد کو جاری رکھنا پیپلز پارٹی کا منشور ہے ، انہوں نے کہا کہ دوقومی نظریہ ہماری بقاء اوربہبود کی علامت اورضمانت ہے اپنے نظریات سے انحراف جبکہ اپنے شہیدوں اورغازیوں کوفراموش کرنیوالی اقوام اپنا وجود کھو دیتی ہیں ہم باہمی نفاق اورآپس میں نفرت کے متحمل نہیں ہوسکتے پیپلز پارٹی ملک کی واحد جماعت ہے جو وفاق کی علامت ہے اور تمام سیاسی قوتوں کو جمہوری حقوق دینے پر یقین رکھتی ہے۔