فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ غریب، بے گھر افراد کا اپنا گھر بنانے کا خواب تعبیر کے قریب ہے۔
معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان آج لاہور میں 35 ہزار سے زائد اپارٹمنٹس کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے، 8 ہزار 500 کنال پر ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس تعمیر کئے جائیں گے۔
اور سبسڈی دی جائےگی۔ پہلے مرحلے میں 4ہزار اپارٹمنٹس تعمیر ہونگے۔ الحمدللہ معاشی اعشاریوں میں بہتری کے بعد حکومت عوامی ریلیف کیلئےکوشاں ہے۔ سرکاری و نجی زمینوں پر قابض ماضی کےحکمران عوامی ریلیف کے منصوبوں اور آئندہ الیکشنز میں شکست کے خوف سے ہواس باختہ ہوچکے ہیں۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) April 9, 2021
2/2
فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ چھوٹے ملازمین کو اپنے گھر کے حصول کیلئے آسان قرض اور سبسڈی دستیاب ہوگی، پہلے مرحلے میں 4 ہزار اپارٹمنٹس تعمیر کئے جائیں گے، معاشی اعشاریوں میں بہتری کے بعد حکومت عوامی ریلیف کیلئے کوشاں ہے، ماضی کے حکمران سرکاری و نجی زمینوں پر قابض رہے، مخالفین عوامی ریلیف کے منصوبوں اور آئندہ الیکشنز میں شکست کے خوف سے ہواس باختہ ہوچکے۔