ایشیائی کمیونٹی کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے سائنسی و مذہبی پہلوؤں بارے آگاہی مہم

اولڈھم(عارف چودھری)

اولڈہم ماسک کونسل ،انٹر فیتھ فورم نے جب سے اولڈہم کونسل کے اشتراک سے ایشیائی کمیونٹی کو کورونا وائرس سے بچاو کے سائنسی و مذہبی پہلووں بارے آگاہی دینے کے بعد ویکسین لگانے کے لیےگرین گیٹ مسجد سے میں قائم موبائل یونٹ میں لوگوں کا تانتا بندھ گیا اور بڑی تعداد میں لوگوں نے ویکسین لگوا لیا جو کہ کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کو روکنے کے لیے لگائے گئی پابندیوں میں نرمی کی جانب مثبت قدم ہے -ماسک کونسل کے ترجمان سید باسط شاہ مشوانی جنکی کوششوں سے اولڈھم میں کرونا ویکسین کی ورکشاپوں کا انعقاد کیا گیا ہے نے کمیونٹی سے اپیل کی کہ سب کو ویکسین لگوانی چاہئے۔ ویکسین کلینک کی نگران ڈاکٹر ہرپل ہنجن نے کہا کہ گیارہ بجے سے ویکسین کلینک کا آغاز ہوا لوگوں کی بڑی تعداد میں لگوانے آءاور سب رضامندی سے ویکسین لگوا رہے ہیں مجھے اس بات کی انتہائی خوشی ہے۔ کسی بھی شخص نے ویکسین بارے اپنے تحفظات کا اظہار نہیں کیا ہے۔ ماہر نرس جل براو¿ن نے کہا کہ ویکسین لگوانے کے لیے بڑی تعداد میں لوگوں کی لمبی قطاریں لگیں سب سے درخواست ہےکہ وہ ویکسین لگوائیں۔ ریٹائرڈ نرس کیرول لین نے کہا کہ وہ اپنے پیشے سے ریٹائرمنٹ لے چکی ہیں ۔لیکن کورونا وائرس سے بچاو¿ کے حفاظتی ٹیکے لگانے میں مدد کے لیے آءہیں ہم سب ویکسینیشن کے عمل کو مکمل کرنے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں ہمیں پوری امید ہے جلد کورونا وائرس پر قابو پا لیں گے۔ فخرل چوہدری نے کہا کہ کلینک میں ویکسینیشن کے لیے سینکڑوں افراد آئے جو کے خوش آئند ہے انہوں نے کمیونٹی سے درخواست کی کہ اگر ابھی تک ویکسین نہیں لگوایا تو جلد لگوا لیں۔ ممبر بر طانوی پارلیمنٹ اور آل پارٹی پارلیمانی کشمیر کمیٹی کی چئر پرسن ڈیبی ابراہام اور کرونا ویکسین اولڈھم کونسل کی ترجمان کونسلر عروج شاہ نے بھی کرونا ویکسین موبائل یونٹ میں خصوصی طور پر شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن