معروف امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز نے بھی کورونا سے بچاو کی ویکسین لگوالی۔اس سے متعلق انہوں نے کہا ہے کہ ویکسین لگوانے کے بعد اچھا محسوس کر رہی ہوں۔انسٹاگرام پر ویکسین لگوانے کے بعد برٹنی اسپیئرز نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ لوگ انٹرنیٹ پر کہہ رہے تھے انجیکشن لگوانا بہت ہی برا لگتا ہے جیسے ہاتھ میں گولی لگی ہو۔ لیکن مجھے کچھ بھی محسوس نہیں ہوا۔میں ٹھیک ہوں اور امید ہے ٹھیک رہوں گی۔برٹنی اسپیئرز ویڈیو میں اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے بہت خوش اور مطمئن نظر آئیں۔