شوگراسیکنڈل : نیب نے نوازشریف کے دست راست کو طلب کرلیا

Apr 09, 2021 | 20:16

ویب ڈیسک

نیب راولپنڈی کی طرف سے شوگر اسکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، نیب راولپنڈی نے نوازشریف کے دست راست جاوید کیانی کوطلب کر لیا۔نیب حکام کے مطابق جاوید کیانی پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے وائس چئیرمین ہیں، جاوید کیانی حدیبیہ پیپر ملز کیس میں بھی شریک ملزم رہ چکے ہیں۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ وزارت صنعت و پیداوار کے سابق افسر خضر حیات کو بھی طلب کیا گیا ہے، خضر حیات کو 14اپریل کو نیب راولپنڈی میں طلب کیا گیا ہے۔نیب کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق صنعت و پیداوار کے اکائونٹنٹ مزمل پاشا کو 13 اپریل کو پیش ہونے کا حکم ہے، پسما کے چیئرمین سکندر پاشا کو بھی دوبارہ اگلے ہفتے طلب کر لیا گیا۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ تمام شخصیات جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گی، سوالنامہ بھجوا دیا گیا ہے۔سوالنامہ میں کہا گیا کہ 2017میں شوگر کی قیمتوں کا تعین کن بنیادوں پر کیا گیا،قیمتوں کے تعین کا اختیار کس نے دیا، بین الاقوامی ریٹ کا تعین کیسے ہوا۔2017سے 2019تک چینی کی سبسڈی کیلئے بھیجے گئے پروپوزل کا ریکارڈ فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔ نیب محکمہ خوراک پنجاب کا ریکارڈ بھی حاصل کر چکا ہے۔

مزیدخبریں