وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے برطانوی شہزادے پرنس فلپ کے انتقال پر اظہارافسوس کیا ہے ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پرنس فلپ کی برطانوی عوام کیلئے خدمات کو سراہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ برطانوی عوام سے شہزادہ فلپ کی وابستگی اورالفت مثال تھی۔برطانوی شاہی خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔