منحرفین پر ڈیفیکشن کلاز کی کارروائی کیلئے پرسوں پٹیشن دائر کروں گا: فیاض چوہان


لاہور (خصوصی نامہ نگار) نامزد وزیراعلی چوہدری پرویز الٰہی کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے منحرف اراکین کے خلاف کارروائی کے لیے عدالت جانے کا اعلان کردیا۔ پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  فیاض چوہان نے کہا کہ وہ باپ بیٹا جن کے خلاف کئی سالوں سے عدالتوں میں کیسز اور اداروں میں تحقیقات چل رہی ہیں اگر وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ بن گئے تو ہماری اخلاقیات کہاں جائیں گی۔ منحرفین پر ڈیفیکشن کلاز کی کارروائی کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں سوموار کو پٹیشن دائر کروں گا۔ عدالت سے درخواست کروں گا کہ عوامی مینڈیٹ کا مذاق اڑانے والوں کا فیصلہ دیں۔
فیاض چوہان 

ای پیپر دی نیشن