اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے مونال ریسٹورنٹ سیل کرنے کے عدالتی فیصلے کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردیں۔جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 15اپریل کو کیس کی سماعت کرے گا، جسٹس منیب اختر اور جسٹس مظاہر علی اکبر بینچ کا حصہ ہوں گے۔سپریم کورٹ نے مونال ریسٹورنٹ سیل کرنے کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم معطل کر رکھا ہے،عدالت نے مونال ریسٹورنٹ سیل کرنے سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی کاپی طلب کر رکھی ہے۔
مونال ریسٹورنٹ سیل کرنے کیخلاف درخواست 15اپریل کو سماعت کیلئے مقرر
Apr 09, 2022