لاہور ( کامرس رپورٹر) رمضان کے پچھٹے روزے کواگرچہ سرکاری ریٹ لسٹ میں بعض سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں قدرے کمی ہوئی لیکن گراں فروشی کے باعث یہ کمی صارفین کو منتقل نہیں ہوئی اور صوبائی دارلحکومت کے بیشتر علاقوں میں پرچون سطح پر کھلے عام سبزیوں اور پھلوں کی گراں فروشی جاری رہی ۔ صارفین نے رابطہ کر کے بتایا کہ سبزیوں میں ایک کلو آلو کچا چھلکا درجہ اول کی ذیادہ سے ذیادہ قیمت22 روپے تھی لیکن دکانداروں نے 32 روپے تک فروخت کئے۔پیاز درجہ اول 49روپے کی بجائے 60روپے،ٹماٹر 145 روپے کی بجائے 200 روپے،لہسن دیسی 165روپے کی بجائے 185روپے‘ شملہ مرچ 90روپے کی بجائے120روپے، سبز مرچ اول 88 روپے کی بجائے 120روپے، لیموں دیسی 370 روپے کی بجائے 600 روپے تک فروخت کئے گئے۔ پھلوں میں سیب ایک کلو سیب کالا کولو پہاڑی اول کی ذیادہ سے ذیادہ قیمت 250 روپے مقرر تھی لیکن دکانداروں نے 355روپے تک فروخت کئے۔سیب سفید اول کی فی کلو قیمت 135روپے تھی لیکن 200 روپے تک فروخت کیا گیا۔ ایک درجن کیلا درجہ اول140روپے کی بجائے 220 روپے،کیلا دوئم درجن 86 روپے کی بجائے 125روپے،مسمی درجن اول 200روپے کی بجائے 270روپے،کینو اول درجن 255روپے کی بجائے 300روپے،امرود 90روپے کی بجائے 155 روپے، سٹابری اول 155روپے کی بجائے 200 روپے، کھجور ایرانی 280 روپے کی بجائے 350 روپے، کجھور اصیل 220روپے کی بجائے 250 روپے،خربوزہ اول 110روپے کی بجائے 135 روپے اور ایک کلو تربوز 78 روپے کی بجائے 88روپے تک فروخت کیا گیا۔