اسلام آباد (وقائع نگار)وزیر اعظم عمران خان توشہ خانہ سے لینے والے تحائف کی تفصیل بتائیں گے یا نہیں؟ اسلام آبادہائیکورٹ نے تحائف کی تفصیل بتانے کے خلاف حکومتی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن 20 اپریل کو حکومتی درخواست پر سماعت کریں گے انفارمیشن کمیشن نے صحافی رانا ابرار خالد کی درخواست پر وزیر اعظم کے تحائف کی تفصیل بتانے کا حکم دیا تھا حکومت نے وزیر اعظم کے تحائف کی تفصیل بتانے سے انکار کرتے ہوئے ہائیکورٹ سے رجوع کیا اسلام آبادہائیکورٹ حکومت کو دلائل کے لیے تین مواقع دے چکی ہے ۔اٹارنی جنرل نے دسمبر 2021ء میں دلائل کے لیے مزید مہلت کی استدعا کی تھی۔