راولپنڈی(جنرل رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی افضل مجوکہ نے امریکی نژاد خاتون وجیہ سواتی اغواء اور قتل کیس میں گواہ کے پابند 5پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اورسماعت مزید کارروائی کیلئے 15اپریل 2022ء تک ملتوی کر دی ہے، گزشتہ روز عدالت نے تھانہ مورگاہ میں درج وجیہہ سواتی اغواء اور قتل کیس کی سماعت شروع کی تومرکزی ملزم مقتولہ کے سابق شوہر رضوان حبیب،مقتولہ کے سسر حریت اللہ،سلطان خان،زاہد یوسف،رشید احمد اور کرائم سین واش کرنے والی ملزمہ زاہدہ یوسف موجود تھے الت نے استغاثہ کہ شہادتیں طلب کر رکھی تھیں ، استغاثہ کے 5گواہ پولیس اہلکار حاضر نہیں ہوئے جس پر عدالت نے 5پولیس ہلکارروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
وجیہہ سواتی قتل کیس، 5پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری
Apr 09, 2022