واشنگٹن(این این آئی)امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے متوقع دورے کی میڈیا رپورٹس کے بعد چین نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ تائیوان کا دورہ کرتی ہیں تو سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔جاپانی اور تائیوانی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ نینسی پلوسی اس ہفتے کے آخر میں جاپان کے لیے ایک وفد کی قیادت کرنے کے بعد اگلے ہفتے تائیوان کا دورہ کریں گی تاہم تائیوان اور نینسی پلوسی کے دفتر نے ان اطلاعات کی تصدیق نہیں کی لیکن بیجنگ، جو تائی پے کے ساتھ تعلقات رکھنے والے ممالک کی مخالفت کرتا ہے، نے ممکنہ دورے کے خلاف بات کی۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژا لیجیان نے صحافیوں کو بتایا کہ امریکہ کو ون چائنا پالیسی کی پاسداری کرنی چاہیے اور نینسی پلوسی کے تائیوان کے دورے کا منصوبہ فوری طور پر منسوخ کر دینا چاہیے۔
سپیکرنینسی پلوسی کے متوقع دورہ تائیوان پر چین کا امریکہ کو انتباہ
Apr 09, 2022