حافظ سعید کو 2 مقدمات میں 31 برس قید‘ جرمانہ‘ جائیداد ضبط کرنے کا حکم  

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) انسداد دہشت گردی عدالت نے جماعۃ الدعوہ کے سربراہ حافظ محمد سعید کو دو مزید مقدمات میں مجموعی طور پر 31سال قید اور تین لاکھ چالیس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی جب کہ ان کی تمام جائیداد ضبط کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی کی طرف سے حافظ محمد سعید پر فنڈز اکٹھے کر کے جس مسجد و مدرسہ کی تعمیر کا الزام عائد کیا گیا تھا، عدالت نے اسے بھی سرکاری تحویل میں لینے کا حکم دیا ہے۔ اے ٹی سی کورٹ نمبر 3کے جج اعجاز احمد بٹر کی عدالت میں سی ٹی ڈی لاہور اور ساہیوال کی طرف سے درج  مقدمات کی سماعت ہوئی۔ ایک مقدمہ میں ساڑھے سولہ اور دوسرے میں ساڑھے پندرہ سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ گواہوں کے بیانات پر حافظ محمد سعید و دیگر رہنماؤں کے وکیل نصیرالدین نیئر اور محمد عمران فضل گل ایڈووکیٹ کی طرف سے جرح کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...