مشکئی ۔ سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 جوان شہید 2دہشتگرد ہلاک 

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) سکیورٹی فورسز کے بلوچستان میں آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ وطن کے دو جانباز سپوت شہید ہوئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’’آئی ایس پی آر‘‘ کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان میں مشکئی کے علاقے سنگی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا۔ آپریشن7 اور8 اپریل کی درمیانی رات کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ اہلکاروں کی علاقے میں ناکہ بندی کے دوران دہشت گردوں نے فرار ہونے کی کوشش کی اور سکیورٹی فورسز پر شدید فائرنگ کردی۔ ترجمان کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2دہشت گرد مارے گئے، یہ دہشت گرد ضلع آواران اور گردونواح میں مختلف واقعات میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران وطن کے دو جانباز سپوت نائیک تاج ولی اور سپاہی اسامہ شہید ہوگئے جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوا۔ پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، جو دہشت گردوں کی جانب سے علاقے میں امن و امان کو خراب کرنے کے لئے استعمال کرنا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...