عمران ذہنی طور پر تیار، حکومتی تبدیلی ان کے، پارٹی سپورٹرز کیلئے سخت امتحان

تجزیہ: نعمان ملک 
وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب میں جہاں سپریم کورٹ کے فیصلے سے مایوسی نظر آئی وہیں عوامی طاقت سے دوبارہ برسر اقتدار آنے کی امید بھی واضح جھلک رہی تھی۔ ان کے خطاب سے حکومت کی تبدیلی اور دوبارہ عوام سے رجوع کا پہلو صورتحال واضح کرتا ہے کہ وہ نہ صرف اپوزیشن کی سیاست کی جانب بڑھنے کی سوچ رکھتے ہیں بلکہ عوامی طاقت کو ٹرمپ کارڈ کے طور پر استعمال میں لائیں گے جس میں وہ قدرے کامیاب ہوتے نظر آ رہے ہیں۔ انہیں اندازہ ہے کہ عدم اعتماد پر ووٹنگ کا نتیجہ کیا سامنے آئے گا، وہ ذہنی طور پر اس کے لئے تیار ہوچکے ہیںگو کہ حکومت کی تبدیلی عمران خان اور تحریک انصاف کے سپورٹرز کیلئے بہت سخت امتحان ثابت ہو گی۔ حکومت میں رہتے ہوئے انہیں اتنے مسائل کا سامنا نہ ہوا جو حکومت سے نکلنے کے بعد ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...