ارزاں نرخوں پر اشیاء کی دستیابی کیلئے کوشاں ہیں:کمشنر گوجرانوالہ

Apr 09, 2022

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے تحت رمضان بازاروں کیساتھ عام بازاروں میں بھی عوام کو سستے نرخوں پر اشیاء خورو نوش کی دستیابی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں اور گراں فروشوں کیخلاف پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں کی کارروائیوں کے دوران30لاکھ روپے سے زائد جرمانہ اور30 افرا دکیخلاف ایف آئی آرزدرج کی گئی ہیں۔ کمشنر نے یہ بات اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ اشیاء خورونوش کی دستیابی اور گراں فروشوں کیخلاف کی جانے والی کارروائیوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کیا۔ویڈیو لنک اجلاس میں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز،ایڈیشنل کمشنر کوارڈافضال قمر وڑائچ ڈائر یکٹر ایگریکلچر جاوید اقبال،ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ الطاف حسین انصاری ،اے سی جنرل تنویریاسین ودیگر متعلقہ افسر بھی اجلاس میں شریک تھے کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیاکہ ڈویژن میں عام بازاروں میں اشیائے خورونوش کے من مانے نرخ  وصول کرنے والوں کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں نے اب تک 30 لاکھ جرمانہ اور 30 کے خلاف ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں ۔

مزیدخبریں