اتفاق اخوت گروپ ذہنی طور پر شکست تسلیم کرچکا:چوہدری اسلم گھمن

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) اتحاد گروپ کی کامیابیوں کا سفر جاری مخالف گروپ کی دوبارہ الیکشن سب کمیٹی تبدیل کرانے کی کوشش ناکام، کامیابی کے موقع پر چوہدری اسلم گھمن ، اخلاق احمد بٹ ، مستنصر ساہی، خالد گجر ، میاں ثاقب غفور ، رانا رمضان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اتفاق اخوت گروپ کے لیڈرشکست کو ذہنی طور پر تسلیم کر چکے ہیں جس کا ثبوت بار بار مختلف فورم پرجا کر الیکشن سب کمیٹی پر اعتراض کرنا ہے۔ واپڈا ٹائون کے باشعور ممبران انکی ایسی حرکتوں سے تنگ آچکے ہیں اب یہ بات انہیں کون سمجھائے کہ الیکشن میں ووٹ ممبران نے کاسٹ کرنا ہوتا ہے نہ کہ الیکشن کمیٹی نے جسکا فرض صرف شفاف اور قانونی طور پر الیکشن کروانا ہوتا ہے یہ گروپ صرف درخواست گزاروں کا ایک غیر سنجیدہ ٹولہ ہے جو کہ الیکشن صرف درخواستوں اور مختلف محکموں میں لڑنا چاہتے ہیں نہ کہ واپڈا ٹائون کے ممبران کے ووٹ سے لیکن انکی درخواست کو سیکرٹری کو آپریٹو نے دوبارہ مسترد کر دیا کہ کمیٹی بلکل قانونی ہے اور احسن طریقے سے اپنا فرض سر انجام دے رہی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن