قلعہ دیدار سنگھ (نامہ نگار)سابق وزیر مملکت رہنما پیپلز پارٹی چوہدری امتیاز صفدر وڑائچ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے جمہوریت کے لبادے میں چھپے ہوئے افراد اور ان کی آمرانہ خواہشات کو بے نقاب کر دیا ہے۔ ڈپٹی اسپیکر کے غیر آئینی و غیر قانونی رولنگ کے خلاف بروقت فیصلہ آنا یقینی طور پر جمہوریت کی فتح ہے۔ سپریم کورٹ نے ہمارے موقف کی تائید کی ہے اور عمران خان کی غلط پالیسیاں اور ہٹ دھرمی پر مبنی فیصلے آج کے فیصلے کے بعد روز روشن کی طرح عیاں ہو گئے ہیں۔اور سپریم کورٹ نے ثابت کیا ہے کہ عمران خان کی سوچ آمرانہ تھی اور کسی طور پر بھی جمہوری و آئینی اقدار کے حق میں نہ تھی۔سابقہ وزیر نے کہا کہ جو شخص 300لوگوں کے الیکشن میں بھاگ گیا ہے اور جمہوری عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں میں وہ کیسے مملکت خداداد میں ایک پرامن اور صاف شفاف الیکشن کرانے کا متحمل ہو سکتا ہے۔