نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) ڈاکو دوبئی پلٹ فیملی سے 45 ہزار روپے چار تولے طلائی زیور اور موبائل فون چھین کر فرار تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں مجوچک کا رہائشی آصف کھوکھر چند روز قبل دوبئی سے واپس آیا تھا گزشتہ روز وہ موٹر سائیکل پر اپنی بیوی اور بچوں کے ہمراہ شیخوپورہ جا رہا تھا پٹرولنگ پولیس چوکی ارتالی ورکاں اور پولیس چوکی بیگ پور کے درمیان باٹھ سٹاف کے قریب دو ڈاکوؤں نے انہیں گن پوائنٹ پر روک لیا اور ان سے پنتالیس ہزار روپے چار تولے طلائی زیور اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔
نوشہرہ :ڈاکو دوبئی پلٹ فیملی کولوٹ کر فرار
Apr 09, 2022