بلاول بھٹوسے عامر طلال گوپانگ کی ملاقات،پی پی میں شامل

Apr 09, 2022

علی پور ،علی والی (سٹی رپورٹر،نامہ نگار) عامر طلال گوپانگ کی بلاول بھٹوسے ملاقات،پی پی میں جلد شمولیت متوقع تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی  بلاول بھٹو سے گوپانگ گروپ کے چیف سابق ایم این اے سردار عاشق گوپانگ کے بیٹے منحرف حکومتی رکن قومی اسمبلی عامرطلال گوپانگ نے سندھ ہائوس میں ملاقات کی اس موقع پر یوسف رضا گیلانی بھی موجود تھے عامر طلال اوربلاول بھٹوزرداری  کے درمیان موجودہ سیاسی صورتحال پربات چیت بھی ہوئی ہے سردارعامرطلال گوپانگ کاسپریم کورٹ کے فیصلے کاخیرمقدم کرتیہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عوامی جماعتہے حلقے کی عوام کے وسیع تر مفاد کی خاطر پارٹی تبدیلکی ہے  پی آئی ٹی آئی اپنیدور اقتدار میں مہنگائی روکنے میں ناکام رہی ہے نوجوانوں کو بیروزگاری کا تحفی دیا واضح رہے کہعامر طلال گوپانگ  ایم این اے اور سبطین بخاری ایم پی اے پی ٹی آئی  چھوڑ کر پہلے ن لیگ اور اب پیپلز پارٹی میں شاملہوگئے ہیں۔

مزیدخبریں