عمران خان کا فاشزم پاکستان کی جگ ہنسائی کا باعث بن گیا:پیر غلام فرید

Apr 09, 2022

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سابق ایم پی اے پیر غلام فرید اور سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری و جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن شعبہ ء خواتین پنجاب شازیہ فرید نے کہا ہے کہ عمران خان کا فاشزم پاکستان کی جگ ہنسائی کا باعث بن رہا ہے ڈپٹی سپیکر کی آمرانہ رولنگ کا سپریم کورٹ میں کوئی دفاع نہیں کیا جاسکا ، اٹارنی جنرل نے بھی اس غیر آئنی اقدام کا دفاع کرنے کی کوشش نہیں کی عمرانی سر کس سے ملک کئی سال پیچھے چلا گیا اور روپے کی قدر گرنے سے ملکی قرضوں میں 1200ارب روپے یکدم بڑھ گئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔

مزیدخبریں