گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) کے اسسٹنٹ مینجر ایڈمن محمد اظہر طور سمیت 6افسران کی بی پی ایس17سے 18 میں اَپ گریڈیشن۔گیپکو اتھارٹی کی طرف سے جاری احکامات کے مطابق سلیکشن بورڈ کی سفارشات پراَپ گریڈ کئے جانے والے افسران میں محمد اظہر طور (اسسٹنٹ مینجرایڈمن)، فرحان حسن جاوید (جونیئر انجینئر)، فرحان انور (جونیئر انجینئر)، یاسر عرفات (اسسٹنٹ مینجر آپریشن)، انیس احمد(اسسٹنٹ مینجر آپریشن) اور مجاہد حسین کے نام شامل ہیں۔اگلے سکیلوں میں اَپ گریڈ ہونے والے تمام افسران کو چیف ایگزیکٹو گیپکوجام محمد ایوب، گیپکو انتظامیہ، یونین عہدیدران و دیگر افسران و ملازمین نے مبارکباد دیتے ہوئے اُن کیلئے نیک تمنائووں کا اظہار کیا ہے۔
گیپکو کے اسسٹنٹ مینجر ایڈمن اظہر طور سمیت 6افسران کی گریڈ 18 میںترقی
Apr 09, 2022