حافظ آباد(نمائندہ خصوصی، نامہ نگار)حافظ آباد سے تعلق رکھنے والے عسکری محقق، مصنف زاہد یعقوب عامر کی تین کتب حولدار لالک جان شہید‘کیپٹن کرنل شیر خان شہید اور ایم ایم عالم کا نیا ایڈیشن شائع ہو گیا۔مصنف پاک فضائیہ میں سکواڈرن لیڈر ہیں۔مصنف کا تعلق حافظ آباد کے علاقہ کالیکی منڈی سے ہے اور مصنف کی پہلی شائع ہونے والی کتاب ’کرنل شیر خان شہید‘ کو علمی و عسکری حلقوں میں بہترین پذیرائی ملی۔دوسری کتاب ’حوالدار لالک جان شہید‘ کو نیشنل بک فاؤنڈیشن آف پاکستان نے اس کتاب کو قومی ایوارڈ سے نوازا۔سکواڈرن لیڈر زاہد یعقوب عامر کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے اعتراف میں صدارتی ایوارڈ بھی دیا گیا ہے۔مصنف کی تینوں کتب کے نئے ایڈیشن کی اشاعت کا اہتمام قلم فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے چیئرمین علامہ عبدالستار عاصم نے کیا ہے۔۔ تینوں کتب کی تقریب پذیرائی گذشتہ دنوںلالک جان شہیداور کرنل شیر خان شہید کے مزارات پر منعقد کی گئی، جس میں لالک جان شہید نشان حیدر اور کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے اہل خانہ اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
عسکری محقق، مصنف زاہد یعقوب عامر کی تین کتب حولدار لالک جان شہید‘کیپٹن کرنل شیر خان شہید اور ایم ایم عالم کا نیا ایڈیشن شائع ہو گیا
Apr 09, 2022