چیف ایگزیکٹو افسرکی لیسکو ورکرز یونین سے باہمی ملاقات

لاہور (نیوز رپورٹر) محکمہ بجلی لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ہزاروں ملازمین کو واپڈا ملازمین کی طرح 15 فیصد تنخواہ میں اضافہ کیا جائے اور انہیں عیدالفطر کے موقعہ پر ماضی کی طرح بہتر کارکردگی کی بناء پر ایک اضافی تنخواہ کی ادائیگی کی جائے گی۔ یہ یقین دہانی چودھری محمد امین چیف ایگزیکٹو آفیسر لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے لیسکو ورکرز یونین سی بی اے ملحقہ آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سے ایک باہمی ملاقات میں کیا۔ محکمہ بجلی کے ڈیوٹی پر فوت شدہ اور محکمانہ فرائض کی انجام دہی میں شہید کارکنوں کے لواحقین اور ان کی بیوگان و یتیم بچوں کی امداد کیلئے ملازمین کو ہاؤس بلڈنگ ایڈوانس رقم ادا کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ یونین کے وفد میں بزرگ مزدور راہنما خورشید احمد‘ حاجی یونس‘ اسامہ طارق‘ ظفر متین‘ رانا عبدالشکور‘ نوید عاشق ڈوگر‘ حاجی لیاقت علی‘ ملک ظہور‘ لیاقت علی نمانئدگان یونین شامل تھے۔ یونین کے نمائندگان نے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور لیسکو بورڈ آف ڈائریکٹر کے یونین ہذا کے جائز مطالبات تسلیم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر دی نیشن