رمضان نتشارو افتراق سے بچنے کی تلقین کرتا ہے:عبدالغفار روپڑی

Apr 09, 2022

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفارروپڑی نے گزشتہ روز کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ ہمیں ایک دوسرے کے احساس کا سبق دیتا ہے اور انتشارو افتراق سے بچنے کی تلقین کرتا ہے۔ سیاسی افراتفری ملک کو کمزور کرتی ہے۔ ملک سے سودی نظام کے خاتمے اور اسلام کے معاشی نظام کے نفاذ سے ہی ملک معاشی استحکام کی طرف بڑھ سکتاہے۔جامع القدس میں انہوں نے بلوچستان میں مسلسل فورسز پر حملوں ملک دشمنوں کی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہماری کمزوری کی وجہ سے دشمن ہمیں نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔ مسلم امہ کو انتہا پسندی ، دہشت گردی اور فرقہ وارانہ تشدد کے خاتمے اور مسئلہ فلسطین و کشمیر کے حل کیلئے متحد ہونا ہو گا۔ اسلامی سربراہی کانفرنس کو ہندوستان میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خاتمے کیلئے فوری اقدامات اٹھانے چاہئیں۔ ارض حرمین شریفین کی سلامتی ، استحکام اور تحفظ کیلئے امت مسلمہ سعودی عرب کی حکومت اور عوام کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتی ہے۔

مزیدخبریں