گوادر(بیورو رپورٹ)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذاکر علی بلوچ اور ضلعی افسر تعلیم عزیز الرحمن نے کہا کہ تعلیم کسی بھی قوم یا معاشرے کیلئے ترقی کی ضامن ہے اور عروج کا زینہ ہے تعلیم حاصل کرنے کا مطلب صرف سکول ،کالج یونیورسٹی سے کوئی ڈگری لینا نہیں بلکہ اسکے ساتھ تمیز اور تہذیب سیکھنا بھی شامل ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام ضلع کونسل ہال میں تعلیم کی اہمیت کے موضوع پر تقریری مقابلے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ تعلیم وہ زیور ہے جو انسان کا کردار سنوراتی ہے دنیا میں اگر ہر چیز دیکھی جائے تو وہ بانٹنے سے گھٹتی ہے مگر تعلیم ایک ایسی دولت ہے جو بانٹنے سے گھٹتی نہیں بلکہ بڑھ جاتی ہے ہمیں چاہیے کہ تعلیم حاصل کریں اور اس کا صیح استعمال کریں اور اگر ایسا ممکن ہوا تو وہ دن دور نہیں کہ ہم دنیا کے ان ملکوں میں شمار ہوں گے جو جدید علوم سے آگاہی رکھتے ہیں۔ تقریری مقابلے میں پہلی پوزیشن کبیر اکبر(HS جدید) ،سیکنڈ پوزیشن نسرین(گرلزHSکلانچی)، تھرڈ پوزیشن اقراء (گرلز HS) نے حاصل کی ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ذاکر علی بلوچ اور ضلعی افسر تعلیم عزیزالرحمان نے پوزیشن ہولڈرز بچوں میں انعامات تقسیم کیے۔