لاہور (خصوصی نامہ نگار) رمضان المبارک کا مہینہ رحمتیں اور برکتیں سمیٹنا کا مہینہ ہے۔ رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں اللہ کی رحمتیں بارش کی طرح برستی ہیں۔ ماہ مبارک میں دروس ختم نبوت کے ذریعے تحفظ ختم نبوت کی اہمیت و فضیلت کو عوام الناس میں اجاگر کیا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس احرار اسلام پاکستان کے رہنماؤں ، علماء کرام، خطباء عظام اور مبلغین نے اپنے اپنے خطبات کیا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کا پہلا عشرہ بڑی تیزی سے گزر رہا ہے جتنا ہو سکے ہمیں اپنے رب کی رحمتیں سمیٹنی چاہئیں۔ مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ، نائب امیر سید عطاء اللہ شاہ ثالث بخاری، سید عطاء المنان بخاری، مولانا محمد مغیرہ، ڈاکٹر محمد آصف، مولانا محمد اکمل، مولانا تنویر الحسن احرار ، مولانا ضیاء اللہ ہاشمی، مولانا محمد سرفراز معاویہ ، مولانا محمد الطاف معاویہ، مولانا محمد فیضان اور دیگر کئی احرار مبلغین نے مختلف مقامات پرگزشتہ روزکہا کہ رمضان المبارک میں دروس ختم نبوت کے ذریعے سے عوام کو تحفظ ختم نبوت کے کام کے حوالے سے آگاہ کیا جارہا ہے اور قادیانیوں کی ریشہ دوانیوں کو بے نقاب کیا جارہا ہے۔
رمضان المبارک رحمتیں اور برکتیں سمیٹنے کا مہینہ ہے:مجلس احرار اسلام
Apr 09, 2022