لسبیلہ (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر افتخار بگٹی نے کہا کہ لسبیلہ انتظامیہ نوجوانوں کی پوشیدہ صلاحیتوں کو سامنے لانے اور انہیں انڈور گیمز کے مواقع میسر کیلئے بھرہور اقدامات اٹھارہی ہے یوتھ ایمپاورمنٹ انیشیٹیٹیو پروگرام کے تحت مختلف انڈور گیمز کا انعقاد نوحوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کی جانب اہم قدم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آفیسر کلب میں مختلف انڈور گیمز کے نائٹ مقابلوں کی افتتاحی تقریب کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل لسبیلہ فرحان سلیمان رونجھوزوہیب امان لاسی، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر لسبیلہ یوسف بلوچ سوشل ویلفیئر آفیسر عبدالصمد رونجھو، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی اوتھل محمد خان دودا، ایکسیئن بی اینڈ آر لسبیلہ شہاب مگسی، انجنیئر مہراب بلوچ، ہنگول نیشنل پارک کے آفیسر راجہ آصف کھوسہ، ڈی ایس پی موٹروے پولیس سید راشد علی شاہ، ایدھی بلوچستان کے انچارج ڈاکٹر عبدالحکیم لاسی، ایم ایس ڈاکٹر احسان بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر ایم ایم ڈی عبدالستار بلوچ، ڈی ایس پی اوتھل بیلہ عابد علی جدون، چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل لسبیلہ سردارزادہ غلام سرور شیخ، ایس ڈی او ایریگیشن ملک اشرف، سردار سرور پھورائی، وڈیرہ غلام نبی گنگو،وڈیرہ محمد عمر مسور، بھوتانی کارواں کے رہنما پیر عبدالمجید شاہ جیلانی سابق کونسلر پرکاش کمار لاسی،ڈاکٹر فرحان، گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن لسبیلہ کے ضلعی آرگنائزر قاضی احسان الحق بلوچ، سیکرٹری مالیات غلام محمد گلفام دودا اور دیگر شریک تھے۔