پشین (نامہ نگار ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشین محمد جمشید خان نے قتل کے مجرم سردار محمد ساکن کلی شاسہ خیرزئی دوبندی ضلع قلعہ عبداللہ کوسزائے موت اور چھ لاکھ روپے جرمانہ کا حکم سنایا ، عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ملزم کو مزید 6ماہ قید بھگتنا ہوگی ۔ استغاثہ کے مطابق مجرم نے جون 2020ء میں اپنی بیوی کو بیٹیاں پیدا کرنے کی رنج کی بناء پر بے دردی سے قتل کردیاتھا۔