بیوی کے قاتل کو سزائے موت ،6 لاکھ جرمانہ مجرم نے جون 2020ء میں بیوی کو بیٹیاں پیدا کرنے پر قتل کردیاتھا

Apr 09, 2022

پشین (نامہ نگار )  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشین  محمد جمشید خان   نے قتل کے مجرم  سردار محمد ساکن کلی شاسہ خیرزئی دوبندی ضلع قلعہ عبداللہ  کوسزائے موت اور چھ لاکھ روپے جرمانہ  کا حکم سنایا  ، عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ملزم کو مزید 6ماہ قید بھگتنا ہوگی ۔ استغاثہ کے مطابق مجرم  نے جون 2020ء میں اپنی بیوی کو بیٹیاں پیدا کرنے کی رنج کی بناء پر بے دردی سے قتل کردیاتھا۔

مزیدخبریں