صنعتی شہر حب مہنگا ترین بن گیا،عوام پریشان

Apr 09, 2022

لسبیلہ (نامہ نگار)بلوچستان کا سب سے بڑا صنعتی شہر حب  مہنگا ترین  بن گیا ۔  اشیاء  خورد نوش کی  ماہ صیام میں بھی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ دکاندار حضرات اور ہوٹل مالکان کی من مانیا بھی عروج پر ہیں  عوام کا کوئی بھی پرسان حال نہیں۔ عوامی حلقوں  نے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔تفصیلات کے مطابق  ضلعی انتظامیہ کی جانب سے حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق حب شہر میں عوام کیلئے  ایک بھی سستے بازار کا انقعاد نہیں کیا گیا۔  گرانفروش شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف  ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ۔ انتظامیہ کی ریٹ لسٹ پر عمل کرنے سے مکمل انکاری ہیں جبکہ بیروزگاری اور مہنگائی کے سبب مزدور طبقہ کا کوئی پرسان حال نہیں۔

مزیدخبریں