رائیونڈ(نا مہ نگار) رائیونڈ شہر گوشت مارکیٹ میں بیمار، لاغر اور پانی ملے گوشت کی فروخت عروج پر ہے۔ مضر صحت گوشت کے استعمال سے لوگ موذی امراض میں مبتلا ہونے لگے۔ سلاٹر ہائوس میں ڈیوٹی پر موجود ویٹرنری ڈاکٹر نے چپ سادھ رکھی ہے اسی لئے قصاب جانوروں کو سلاٹر ہائوس میں لانے کی بجائے اپنی دکانوں کے باہر ہی جانور ذبح کرنے لگے۔ لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والا مافیا اتنا طاقتور ہوگیا ہے کہ بار باراعلیٰ حکام کی توجہ دلانے کے باوجود بھی کرپٹ مافیا کے خلاف تاحال کوئی کاروائی عمل میں نہ لائی جاسکی۔عوامی سماجی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ اور،ڈپٹی کمشنر لاہور سے مطالبہ کیا ہے کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے اور سرعام جانوروں کے ذبح کرنے پر پابندی لگائی جائے۔
رائیونڈ میں بیمار، لاغر اور پانی ملے گوشت کی سرعام فروخت
Apr 09, 2022