رومانیہ کی سابق وزیر بدعنوانی کے الزام پر بلغاریہ میں گرفتار

Apr 09, 2022


صوفیہ(شِنہوا)اپنے ملک میں بدعنوانی کے الزام میں سزایافتہ رومانیہ کی ایک سابق وزیر کو بلغاریہ میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔بلغاریہ کی وزارت داخلہ نے جمعہ کی صبح ایک بیان میں بتایا کہ رومانیہ کے حکام کی طرف سے جاری کردہ یورپی گرفتاری وارنٹ پر رومانیہ کی سابق وزیر برائے علاقائی ترقی و سیاحت ایلینا اوڈیرا کو گزشتہ روز بلغاریہ کی یونان کے ساتھ سرحد پر کولتا چوکی کے قریب سے ایک کار میں حراست میں لیا گیا ہے۔رومانیہ کے حکام کے مطابق 48 سالہ خاتون کو بدعنوانی کے جرم میں چھ سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اوڈیرا نے 2010 سے 2011 تک اپنی مدت وزارت کے دوران جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔

مزیدخبریں