چینی وزیر خارجہ نے پیلوسی کے مبینہ دورہ تائیوان پر چین کا موقف واضح کردیا


بیجنگ(شِنہوا)چین کے ریاستی کونسلراور وزیر خارجہ وانگ یی نے ان میڈیا رپورٹس پر چین کے ٹھوس موقف کو واضح کیا ہے کہ  کہ  امریکی ایوان نمائندگان  کی اسپیکر نینسی پیلوسی تائیوان کا دورہ کریں گی۔وانگ نے ان خیالات کا اظہار  فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے سفارتی مشیر ایمانوئل بون کے ساتھ فون پرہونے والی بات چیت میں کیا۔اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ موجودہ بین الاقوامی صورتحال تیزی سے ہنگامہ خیز ہو رہی ہے، وانگ نے کہا کہ یوکرین کے معاملے پر، امریکہ  دوسرے ممالک کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام پر زور دیتا ہے، لیکن تائیوان کے  حوالے سے وہ کھلے عام ایک چین کے اصول  کوپامال کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ  یہ ایک صریح دوہرا معیار ہے۔وانگ نے کہا کہ اگر  نینسی  پیلوسی جان بوجھ کر تائیوان کا دورہ کررہی ہیں تو یہ چین کی خودمختاری کے خلاف بدنیتی پر مبنی اشتعال انگیزی اوراس کے اندرونی امورمیں سنگین مداخلت ہوگی جس سے بیرونی دنیا کو ایک انتہائی خطرناک سیاسی  پیغام جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر امریکہ اپنی من مانی کرتا رہے گا تو چین یقینی طور پر سخت جواب دے گا جس کے نتائج اسے بھگتنا ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن