فیروز والہ: اوڈھ ڈکیت گینگ کا سرغنہ ریاض ملنگی ساتھی سمیت گرفتار

فیروزوالہ( نامہ نگار) پولیس چوکی جیون پورہ نے فیکٹریوں اور تاجروں کو لوٹنے والے اوڈھ قبیلہ ڈکیت گینگ کے سرغنہ ریاض عرف ملنگی اوڈھ کو ساتھی سمیت گرفتار کرکے دو لاکھ روپے کی رقم‘ اسلحہ اور دیگر قیمتی سامان برآمد کر لیا۔ ڈاکوئوں نے ابتدائی تفتیش میں ایک درجن سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ۔ پولیس چوکی جیون پورہ کے انچارج مظہر حسین شاہ نے نفری کے ہمراہ لاہور روڈ پر ٹول پلازہ کے قریب چھاپہ مار کر ڈکیتی کی واردات کیلئے گھات لگائے ہوئے ڈکیت گینگ کے سرغنہ ریاض عرف ملنگی اوڈھ کو ساتھی سمیت گرفتا ر کر کے دو پستول لوٹی ہوئی رقم برآمد کر لی ۔پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمات درج کرلیے‘ مزید تفتیش کے لیے عدالت میں پیش کرکے ان کا ریمانڈ حاصل کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن