سپریم کورٹ کے تاریخ ساز فیصلے سے جمہورت مستحکم ہوئی ، ناصر شاہ 

کراچی (نیوز رپورٹر) صوبائی وزیرسید ناصر حسین شاہ نے کہاہے کہ سپریم کورٹ کے ایک تاریخ ساز فیصلے سے ملک کے وقار میں اضافہ ہوا،یہ فیصلہ بادشاہت کا خاتمہ اور جمہوریت کے استحکام کا فیصلہ تھا،ملکی تاریخ میں پی ٹی آئی نے بدترین حکمرانی کی،پی ٹی آئی نے ایسا اقدام اٹھایا کہ انکے اٹارنی جنرل نے بھی اسکا دفاع کرنا مناسب نہیں سمجھا، ناصر شاہ نے کہاکہ پی ٹی آئی نے بار بار آئین شکنی کی،اب تحریک انصاف کا نام تبدیل کرکے تحریک آئین شکنی رکھا جائے، پی ٹی آئی کے پیکا آرڈیننس کو بھی عدالتوں نے ختم کردیا،فواد چوھدری اور انکی جماعت کس منہ سے آکر میڈیا پر بات کرتے ہیں،پی ٹی آئی والوں کو رمضان شریف میں اللہ پاک کے ذکر میں گذارنا چاہئے تاکہ انکے گناہ دھل جائیں،پی ٹی آئی حکومت کو نہ عدالتوں کا احترام ، نہ میڈیا کا اور نہ ہی آئین کا،پی ٹی آئی تو ضلعی کونسل میں بھی رکھنے کے قابل نہیں مگربدقسمتی سے ملک ان کے حوالے ہوگیا۔صوبائی وزیرکا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی بحالی سے روپے کی قدر بہتر ہوئی،عمران خان یونین کونسل کے لیڈر بھی نہیں اور کہتے ہیں انکے خلاف عالمی سازش ہے اگر عمران خان کہے تو ہم انکو نئی حکومت میں کرکٹ بورڈ کا چیئرمین لگانے کا سوچیں گے،عمران خان کے پاس اب استعفیٰ دینے کے علاوہ اور کوئی سرپرائز نہیں ہے۔

ای پیپر دی نیشن