کراچی ( کامرس رپورٹر) روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے تحت زرمبادلہ کا حصول 4 ارب ڈالر کے قریب پہنچ گیا۔ریسرچ کے ایک ادارہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مارچ 2022ء کے دوران 23312 نئے روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کھلوائے گئے اور ان کے ذریعے 290 ملین ڈالر کے ڈیپازٹس کرائے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ستمبر 2020 میں آر ڈی اے کے اجراء کے بعد سے سمندرپار مقیم پاکستانیوں کی دلچسپی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور 175 ممالک سے 3 لاکھ 88 ہزار 494 آر ڈی اے کھلوائے گئے ہیں جن میں جمع کرائی گئی رقوم کا حجم 3.92 ارب ڈالر تک بڑھ چکا ہے۔