چمڑے کے ملبوسات کی برآمدات میں اضافہ 

Apr 09, 2022


کراچی ( کامرس رپورٹر) چمڑے کے ملبوسات کی قومی برآمدات میں فروری 2022ء کے دوران 18 فیصد اضافہ ہوا ہے۔سٹیٹ بنک کے مطابق اس دوران برآمدات کا حجم 4 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ فروری 2021ء کے دوران لیدر گارمنٹس کی برآمدات کا حجم 3.5 ارب روپے رہا تھا۔ اس طرح فروری 2021ء کے مقابلہ میں فروری 2022ء کے دوران چمڑے کے ملبوسات کی ملکی برآمدات میں 50 کروڑ روپے یعنی 17.61 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں