ترنڈہ محمدپناہ،بیٹ ظاہر پیر (نامہ نگار)مرکز گندم خریداری پر وزن کم تولنے پر کاشتکاروں کا احتجاج تفصیل کے مطابق گندم خریداری سنٹر ترنڈہ محمد پناہ پر تعینات فوڈ انسپکٹر رئیس وزیر احمد نے کمپوٹر کانٹا میں ہیر پھیر کر کے وزن میں مبینہ کمی کر کے کاشتکاروں سے لوٹ مار کا سلسلہ شروع کر دیا نواحی علاقوں نور والہ ترنڈہ گورگیج شہباز پور کے کاشتکاروں محمد اسماعیل عبدالکریم بلوچ مرید احمد خان ملک شریف حسین جام اللہ بچایا سید منظور حسین و دیگر نے مرکز خریداری گندم ترنڈہ محمد پناہ پر احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
گندم خریداری سنٹر ،وزن کم تولنے پرکاشتکاروں کا احتجاج
Apr 09, 2022