رحیم یارخان (ڈسٹرکٹ رپورٹر)رمضان المبارک کے دوران جائے نماز، ٹوپیوں اور عطریات کی فروخت میں اضافہ ہوگیا۔تسبیح کی خریداری بھی بڑھ گئی ہے ،کسی حد تک من مانے نرخ بھی وصول کئے جانے لگے ہیں،شہر کی مارکیٹوں میں ٹوپیاں 200روپے سے لے کر 1000ہزار روپے تک دستیاب ہیںصندل، گلاب اور عود سمیت قسم قسم کے عطریات کی خریداری بھی بڑھ گئی ہے ،اوسط رینج میں عطریات 300سے 1500 روپے کے درمیان دستیاب ہیں،شہریوں اللہ نواز خان،ماجد حسین شاہ،سید کامران علی،میاں حسین احمد،قاری رشید احمد،میاں افلاق حسین،رانا ممتاز علی،مولوی محمد حنیف،حافظ ادریس خان و دیگرکا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے شرو ع ہوتے ہی گزشتہ سال کے نسبت اس سال مہنگائی میں 20سے 25فیصد اضافہ دیکھنے میں آیاہے،گزشتہ سال 100روپے ملنے والی ٹوپی 200روپے ،500روپے میں ملنے والی جائے نماز 800سے 1000میں فروخت ہو رہی ہے، دکانداروں بادشاہ خان،زر گل محمد،ابرار حسین،ہمت خان،درہمد خان و دیگر کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمتوں میں اضافہ ہونے سے اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئیں۔
رمضان میں تسبیح ،جائے نماز ،ٹوپیوں ،عطریات کی فروخت میں اضافہ
Apr 09, 2022