٭٭٭٭٭مختصرعدالتی خبریں٭٭٭٭٭

ملتان(سپیشل رپورٹر)احتساب عدالت ملتان نے غیر منظور شدہ کالونی فروخت کرنے کے ریفرنس میں ملوث ملزم محمد بخش بھٹی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت میڈیکل رپورٹ کے انتظار میں 20 اپریل تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ 
احتساب عدالت ملتان نے آمدن سے زائد ڈیڑھ ارب روپے کے بے نامی اثاثہ جات بنانے والے محکمہ انہار کے ایگزیکٹو انجینئر رانا افضل نسیم ، ارشد جاوید، جواد قیوم، رانا اقبال، خالد رشید انصاری، نادر مسعود، اسد اللہ منیر تارڑ، مشتاق احمد، ہارون شبیر، نجم السحر، غلام قادر اور عامر سمیع خان سمیت دیگر 13 ملزمان کے خلاف کیس میں گواہوں کی شہادتیں قلمبند کرنے کے لیے سماعت 21 اپریل تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت ملتان نے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے شخص کے جھنڈے سٹیکر اور دیگر سامان رکھنے کے مقدمہ میںملزم  محمد عظیم جسمانی کا ریمانڈ منظور کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کرتے ہوئے 21 اپریل کو دوبارہ عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
احتساب عدالت ملتان نے غیر قانونی طور پر ہاؤسنگ کالونیاں بنا کر مبینہ طور پر شہریوں سے فراڈ کرنے والے ملزم محمد حسین بابر کی بریت کی درخواست واپس لیے جانے پر خارج کرنے جبکہ علی ایسوسی ایٹ کے ڈائریکٹر شیخ شاہد جمال کے خلاف ملینیم سٹی اور گلریز ٹاؤن ریفرنس میں سماعت گواہوں کی شہادتیں قلمبند کرنے کے لیے 28 اپریل،  فالکن سٹی ریفرنس میں گواہ اسلم اور بشیر حاضر ہوئے اور بتایا گیا کہ ملزمان کے ساتھ رقبہ کے معاہدہ کی بابت بات چل رہی ہے جس پر سماعت 12 مئی تک ملتوی کردی ہے۔ملزم شیخ شاہد جمال کے خلاف گرین فورٹ ریفرنس، جبکہ ملزمان شاہد جمال اور ملک اللہ بخش کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت بھی 28 اپریل مقرر  ہے۔
احتساب عدالت ملتان نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے مقدمہ میں ملوث سوئی نادرن گیس لمیٹڈ ملتان کے ایڈمن آفیسر ملزم سید توقیر عباس کاظمیکے خلاف کیس کی سماعت زیر دفعہ 342 کے بیان پر وکیل کی جانب سے بحث نہ کرنے پر  سماعت 18 اپریل تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔
احتساب عدالت ملتان نے میٹرو بس منصوبہ میں مبینہ طور پر کرپشن کرنے کے ریفرنس میں گرفتار تین ملزمان غلام مصطفیٰ گجر، حسن بخش اور سکندر حیات کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرتے ہوئے 18 اپریل کو پیش دوبارہ عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ 
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت ملتان نے سابق ڈپٹی کمشنر کے بیٹے کو تاوان کے لیے اغواء  کرنے کے مقدمہ میں ملوث حکمران جماعت کے رکن صوبائی اسمبلی ظہیر الدین علیزئی سمیت 13 ملزمان کے خلاف مقدمہ کی سماعت تفتیشی افسر کا بیان دوبارہ ریکارڈ کرنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے 14 اپریل  تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔  
ہائیکورٹ ملتان بینچ نے ایس ایچ او تھانہ مخدوم رشید اور ایس ایچ او تھانہ سیت پور کو پسند کی شادی کرنے والوں   ندا شاہین اور محمد بلال جبکہ مظفرگڑھ کے صائمہ بی بی کو ہراساں و پریشان کرنے سے روکنے کا حکم دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن