لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کی سابق چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اونر ندیم عمر نے کہا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان کی کوئی تبدیلی زیر غور نہیں، سرفراز ہمارا ہے اور ہمارا ہی رہے گا۔گزشتہ تین برسوں کے دوران پی ایس ایل میں ہماری کارکردگی اچھی نہیں رہی تاہم ناقص پرفارمنس کی متعدد وجوہات تھیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو کروناکی صورتحال اور کھلاڑیوں کی انجریز کی وجہ سے سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کارکردگی متاثر ہوئی، کرونا کی وجہ سے کھلاڑیوں کا اچھا کمبی نیشن بھی نہیں بن سکا، اس کے علاوہ بھی جو کچھ ہوا اس کو دوہرانا اب اچھا نہیں لگتا۔اس حوالے سے بالکل فکر نہ کی جائے، سرفراز احمد ہمارا ہے اور ہمارا ہی رہے گا۔ اس بات کی خوشی ہے کہ لاہور قلندر زنے پی ایس ایل کا ٹائٹل جیتا، ہمیں خوشی ہے کہ پی ایس ایل ایک عالمی ایونٹ بن رہا ہے۔انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ رواں سال ہماری فرنچائز لیگ میں نئے رنگ میں سامنے آئیگی۔