لاہور (سپورٹس رپورٹر) رمضان المبارک کے مبارک مہینے میں پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور ان کے نائب شاداب خان نے جمعرات کو لاہور کی سڑک پر افطاری تقسیم کی۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی اور پوسٹ ہونے کے چند گھنٹوں بعد ہی وائرل ہوگئی۔یہ پہلا موقع نہیں جب پاکستانی کرکٹرز نے اس قسم کی مہربانی کا مظاہرہ کیا ہے کیونکہ اس سے قبل عابد علی کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ ٹیسٹ میچ کی اننگز کے وقفے کے دوران پرندوں کو کھانا کھلا رہے تھے۔بابر اعظم کے پورے پاکستان اور خاص طور پر لاہور میں کافی مداح ہیں۔ شائقین کو اپنے پسندیدہ سٹار کھلاڑی کے اس طرح کے خیراتی کام بہت پسند ہیں۔ پاکستانی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کو بھی اپنے کپتان کے ساتھ ویڈیو میں افطاری تقسیم کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔