شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) شیخوپورہ میں غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرنے کے لیے لائحہ عمل تیار کر لیا گیا ہے جبکہ لاہور روڈ پر چوہدری سٹاپ کے نزدیک سابق دور حکومت میں بننے والی غیر قانونی پرائیویٹ ہاؤسنگ کالونی کو بند کرنے کے لیے میونسپل کمیٹی نے محکمہ پولیس اور محکمہ مال کی مدد بھی مانگ لی ہے اس کے علاوہ ہائوسنگ کالونی کے اردگرد بھی غیر قانونی کالونیوں کے مالکان کیخلاف بھی کارروائی کی جا رہی ہے باخبر ذرائع کے مطابق ضلع شیخوپورہ میں بعض کرپٹ افسروں کی ملی بھگت سے درجنوں کی تعداد میں غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیاں بنائی گئی ہیں جس کی وجہ سے سرکاری فیسوں کی مختلف مدوں میں سرکاری خزانے کو پہنچنے والے نقصان کا اندازہ اربوں روپے میں لگایا گیا ہے۔
شیخوپورہ : غیر قانونی کالونیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیلئے لائحہ عمل تیار
Apr 09, 2022