سپریم کورٹ کے فیصلے سے جمہوریت مضبوط ہوگی:عرفان الحسن بھٹی

سانگلہ ہل (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے ضلعی صدر امیدوار پی پی 131 حاجی عرفان الحسن بھٹی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ حق سچ اور آئین کی جیت ہے، سپریم کورٹ نے نظریہ ضرورت کو دفن کر دیا ہے۔سپریم کورٹ کے فیصلے سے جمہوریت مضبوط ہوگی۔سپریم کورٹ کے فیصلے نے حکومت کے موقف کو غلط ثابت کر دیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ بہت جلد مرکز میں وزیراعظم شہباز شریف اور پنجاب میں حمزہ شہباز وزیراعلیٰ ہوں گے۔ آئین کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں کو شکست فاش ہو گئی ہے۔سپریم کورٹ نے ہر جمہوریت پسند اور آئین کی بالادستی کا خواب دیکھنے والوں کے دل جیت لئے ہیں۔ جیسے قومی اسمبلی بحال ہوئی ویسے ہی پنجاب اسمبلی میں بھی آئین کیساتھ کھیلنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...