نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ کے تاریخی اہم فیصلہ پر مسلم لیگ ن کا جشن ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے وزیر اعظم شہباز شریف کے نعرے مقامی رہنما شیخ ارشد نے ایک من مٹھائی تقسیم کی سردار علیم رضا کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی سپیکر اور وزیر اعظم و صدر کے فیصلوں کو کالعدم قرار دینے اور عدم اعتماد کیلئے ووٹنگ کاحکم دینے کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر مسلم لیگ ن کے سینکڑوں کارکن سڑکوں پر نکل آئے اور خوشی میں ریلی کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت چیئرمین یوتھ ونگ سردار علیم رضامان نے کی اس موقع پر مسلم لیگی رہنما شیخ ارشد‘اعظم علی باجوہ‘ ملک عمران‘حماد نومی‘ظہیر احمدبٹ‘فیاض بٹر‘ مظہربٹر اور رانارضوان یوسف نے ایک من سے زائد مٹھائی تقسیم کی اس موقع پر شیخ ارشد نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ سپریم کورٹ کا فیصلہ حق اور سچ کی فتح ہے فیصلے کاخیر مقدم کرتے ہیں کٹھ پتلی ٹولے نے آئین کے ساتھ کھلواڑ کرنے کی کوشش کی۔