آئین کی حاکمیت سے قابل فخر معاشرہ قائم ہو سکتاہے، اظہار بخاری  

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) محمدی مسجد لالکڑتی میں تحفظ آئین پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز مذہبی سکالر علامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہا ہے کہ آئین پاکستان قرآن و سنت سے مزین ہے ۔ جس میں کوئی بھی شخص من مانی نہیں کر سکتا ۔ آئین پاکستان کا تحفظ ہر شخص پر واجب ہے ۔ آئین پاکستان موم کی گڑیا نہیں ، جسے اپنی مرضی سے موڑ لیا جائے ۔ قانون کی بالا دستی سے کوئی بالا نہیں ۔آئین انسانیت کی بھلائی  کیلئے بنائے جاتے ہیں ۔آئین کی حاکمیت سے صاف ستھرا اور قابل فخر معاشرہ قائم ہو سکتاہے ۔ آج سب سے اہم ترین مسئلہ ناانصافی کا ہے ، جو تیزی سے ہماری شریانوں میں پھیل رہا ہے ۔جس قوم کو سب سے زیادہ انصاف پرور ہونا چائیے تھا ، آج وہی سب سے زیادہ منتشر دھشت زدہ نظر آتی ہے ۔قوم نبی پاکؐ کے حجۃالودع کے منشور کو دستور بنا لے ۔ علماء اور قانون کے محافظ رفرسودہ قوانین کا خاتمہ کرنے کیلئے اسلام کی روشن خیالی کا پیغام انسانیت پر منتقل کردیں ۔عذاب الہی سے بچنے اورفتنہ و فساد کا قصہ تمام کرنے کیلیے عدل الہی کا قیام ضروری ہے ۔ کیونکہ ظالم ہمیشہ آئین عدل سے گھبراتا ہے۔ عدل و انصاف یہ ہے ، اسلام کے سوا کوئی دین نہ ہو ،قرآن و سنت کے سوا کوئی آئین نہ ہو ۔ حاکم وقت کا مواخذہ بھی عدل کے زمرے میں آتا ہے ۔ زمین پر عدل ہوتا رہے ، تو آسمان سے عذاب نازل نہیں ہوتا۔

ای پیپر دی نیشن