پبلک ا یڈ  ٹرسٹ کا منڈی بہاالدین میں ماڈرن چیریٹی  ہسپتال بنانے کا اعلان 

Apr 09, 2022

 اسلام آباد(نا مہ نگار) اوورسیز پاکستانیوں پر مشتمل غیر سرکاری تنظیم پاکستان پبلک ا یڈ ٹرسٹ کی جانب سے منڈی بہاالدین میں ماڈرن چیریٹی ہسپتال  بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں ہسپتال  بنانے میں انتظامی حوالے سے مدد کے لیے اخوت فانڈیشن کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے۔ معاہدے پر دستخط کے موقع پر  پاکستان پبلک ا یڈ  ٹرسٹ کے چیئرمین ناصر عباس تارڑ، اخوت فانڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر امجد ثاقب، پاکستان پبلک ا یڈ ٹرسٹ کے ڈائریکٹر پراجیکٹس فرقان اسلم مانگٹ اور ضلع کی دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔ پاکستان پبلک ا یڈ  ٹرسٹ کے چیئرمین ناصر عباس تارڑ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 200بیڈ پر مشتمل اسپتال پر کل دس کروڑ روپے کی لاگت آئے گی جو اوور سیز پاکستانی مہیا کریں گے اور اس سے ضلع منڈی بہاالدین  اور ارد گرد کے علاقے میں بسنے والے بیس لاکھ سے  ز ائد افراد فری علاج معالجے سے مستفید ہو سکیں گے، پاکستان پبلک ا یڈ ٹرسٹ کے ڈائریکٹر پراجیکٹس فرقان اسلم مانگٹ کا کہنا تھا کہ منڈی بہاالدین کی تاریخ میں یہ پہلا منصوبہ ہے جس میں اسٹیٹ آف دی آرٹ میڈیکل سہولیات  عام آدمی کو بالکل فری میسر ہو نگی۔ اخوت فانڈیشن کے سربراہ ڈاکٹر امجد ثاقب کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پسماندہ طبقات کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی میں اوور سیز پاکستانیوں کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔
 انہوں نے کہا کہ تمام افراد تک برابری سہولیات کی فراہمی کے بغیر معاشہ ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتا۔

مزیدخبریں