قومی اسمبلی کا اجلاس آج صبح ساڑھے دس بجے ہوگا

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس آج صبح ساڑھے دس بجے ہوگا جس کا 6 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے جبکہ اپوزیشن نے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی ہے۔قومی اسمبلی اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ 6 نکاتی ایجنڈے کا حصہ ہے۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے سپلیمنٹری ایجنڈا بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سپیکر اسد قیصر سے ملاقات میں سپلیمنٹری ایجنڈے کو کارروائی کا حصہ بنانے کا کہا جائے گا، سپلیمنٹری ایجنڈے کے تحت نئے وزیراعظم کا انتخاب اسی اجلاس میں ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن